مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پرایک ٹوئٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کرانا شریف خاندان کا بہت بڑاجرم ہے،حکمران سمجھتےہیں وہ عوام کوہمیشہ بےوقوف بناسکتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ جعلی دستاویزات پیش کرکےانصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالی گئی،عوام کوبےوقوف بنانابھی بہت بڑاجرم ہے۔ شریف خاندان منی لانڈرنگ اورکرپشن میں بری طرح ملوث ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان منی لانڈرنگ اورکرپشن میں ملوث ہے وزیر اعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کرا کر بہت بڑے جرم کا ارتکاب کیا ہے ۔
News ID 1874004
آپ کا تبصرہ